ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

07-15-2025

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ، برف خانہ سٹاپ کے قریب کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اہلخانہ نے بتایا کہ  کرنٹ گھر میں موجود کپڑوں کی آہنی پیٹی سے لگا، متوفین میں 15 سالہ اویس اور اس کی بہن 13 سالہ نشاء شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کے بعد دونوں متوفین کی نعشیں ورثا کے  حوالے کر دی گئی ہیں۔