نیشنل یوتھ گیمز کیلئے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے 2 کروڑ کا فنڈ مانگ لیا
07-15-2025
(لاہور نیوز) پہلی نیشنل یوتھ گیمز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے ایونٹ کیلئے حکومت سے 2 کروڑ روپے کے فنڈزلئے ہیں۔
ایونٹ میں پنجاب کا 380 رکنی دستہ شرکت کرے گا، جس میں سوئمنگ، ایتھلیٹکس، ویٹ لفٹنگ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، گالف، جوجٹسو، جوڈو، کبڈی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال، ریسلنگ اور ای سپورٹس سمیت مختلف کھیل شامل ہیں۔ اولمپک ایسوسی ایشن نیشنل یوتھ گیمز کیلئےصوبہ بھر میں ٹرائلز منعقد کرے گی، پنجاب کی ٹیموں کے تربیتی کیمپ 22 اگست سے لاہور میں لگائے جائیں گے،پہلی نیشنل یوتھ گیمز 6 سے 13 ستمبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائیں گی۔ پنجاب بھر میں ٹیموں کے چناؤ کے لیے ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے جبکہ تربیتی کیمپ 22 اگست سے لاہور میں شروع ہوں گے، نیشنل یوتھ گیمز 6 سے 13 ستمبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔