لین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، رواں سال 5 لاکھ 94 ہزار سے زائد چالان

07-15-2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین خصوصاً لائن لین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 5 لاکھ 94 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کئے جا چکے ہیں، جن میں سے 4 لاکھ سے زائد شہریوں کو صرف لین کی خلاف ورزی پر جرمانے کئے گئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں گرین لین سسٹم کی بدولت ٹریفک کا بہاؤ منظم ہوا ہے، دیگر اضلاع میں بھی سڑکوں پر کونز لگا کر گاڑیوں کو مقررہ لین میں رکھنے کا عمل مؤثر طریقے سے جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد سڑکوں پر محفوظ اور منظم ٹریفک کا نظام قائم کرنا ہے۔