سکولوں میں ہیڈز کی تعیناتی کا آن لائن ٹیسٹ 22 جولائی کو ہو گا

07-15-2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں ہیڈز کی تعیناتی کیلئے آن لائن ٹیسٹ 22 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پنجاب بھر سے 3 ہزار 772 اساتذہ نے ٹیسٹ کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 12 جولائی مقرر کی گئی تھی، اس ٹیسٹ کے مکمل ہونے کے بعد مڈل اور پرائمری سکولوں کے ہیڈز کی تعیناتی کے لئے بھی درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور اہل اساتذہ کو تعینات کرنا ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے اس ٹیسٹ کو شفاف اور موثر بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔