پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کا آج سے 5 روزہ احتجاج کا اعلان
07-15-2025
(لاہور نیوز) پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن نے آج سے 5 روزہ احتجاج کا اعلان کر دیا۔
فرنیچر مارکیٹوں میں 5 روز تک احتجاجی مظاہرے ہوں گے، آج بند روڈ فرنیچر مارکیٹ سے احتجاج کا آغاز ہو گا، بدھ کے روز فرنیچر مارکیٹ ملتان روڈ پر احتجاج ہو گا۔ اس کے علاوہ جمعرات کو اچھرہ فرنیچر مارکیٹ میں احتجاج ہو گا اور جمعہ کو پی آئی اے روڈ فرنیچر مارکیٹ میں احتجاج ہو گا۔ فرنیچر ایسوسی ایشن کے مطابق شادی ہالز، پنڈالوں میں غیررجسٹرڈ فرنیچر نمائشوں کو روکا جائے، غیر رجسٹرڈ سٹیک ہولڈر کی بےضابطہ نمائشوں کو روکا جائے، ایکسپو سینٹر کے فورم پر سالانہ فرنیچر کی 2 یا 3 نمائشوں کی اجازت دی جائے۔