اچھرہ میں بارش کے بعد سیوریج کا نظام بیٹھ گیا

07-15-2025

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے گنجان آباد علاقے اچھرہ میں سیوریج کا نظام عرصہ دراز سے تباہ حالی کا شکار ہے۔

گلیوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ گندہ پانی کھڑا ہے، جس کے باعث نہ صرف آمد و رفت میں مشکلات درپیش ہیں بلکہ علاقے میں تعفن اور بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خطرہ بڑھ گیا ہے۔ سلطان احمد روڈ، ملک چوک، جاوید مارکیٹ، ریڑھیوں والا چوک مسائل کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں  نے انتظامیہ سے نوٹس لیکر سیوریج سسٹم ٹھیک کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔