مسلم ٹاؤن: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
07-14-2025
(لاہور نیوز) مسلم ٹاؤن میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 افراد دم توڑ گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق جناح انڈر پاس کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے سمیت 4 افراد گر گئے اور ٹرالی کی اینٹیں مذکورہ افراد پر گرنے سے وہ زخمی ہو گئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں احمد اور ریاض شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اسامہ اور ریحان شامل ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔