آئی جی پنجاب نے 47 ارب کا فنڈ تقسیم کر دیا

07-14-2025

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب نے47 ارب روپے کا فنڈ اضلاع، یونٹس اور افسرو ں کو تقسیم کر دیا، پنجاب پولیس کو نئے مالی سال میں فنڈز 4 کوارٹرز میں دیا جائے گا۔

25فیصدفنڈکا تنخواہوں اور20فیصدآپریشنل اخراجات کیلئے دیا گیا، پنجاب پولیس کو پہلے کوارٹر کے فنڈ کے سب سے زیادہ پیسے سی سی پی او لاہور کو 5 ارب60 کروڑ ملے۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو 2ارب 40کروڑ، پنجاب کا نسٹیبلری کو 2ارب ملے،سی پی او راولپنڈی کو 2ارب جبکہ سی پی او فیصل آباد کو 1ارب 90کروڑ روپےملے۔ سی پی او گوجرانوالہ کو 1ارب20کروڑ ،سی پی اور ملتان کو 1ارب20کروڑ روپےملے، سی ٹی ڈی پنجاب کو 1ارب70کروڑ ،ایس پی یو کو 1ارب40کروڑ روپےملے،سپیشل برانچ پنجاب کو 1ارب40کروڑ ،ٹریننگ سنٹروسکولزکو 21 ارب ملا۔ اسی طرح ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ کو 1ارب40 کروڑ ،سی سی ڈی کو73کروڑ ملے جبکہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس کو37کروڑ اور ایلیٹ فورس پنجاب کو 19 کروڑ ملے ہیں۔