مہنگائی کا طوفان، عوام کو ریلیف میسر نہ ہو سکا
07-14-2025
(لاہور نیوز) ملک میں مہنگائی کے ستائے عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہ مل سکا، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ بدستور جاری ہے۔
شہری علاقوں میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ٹماٹر 160، پیاز 70، لہسن 350، ادرک 550، سبز مرچ 180 اور لیموں 380 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، ٹینڈے 400، آلو 140، کریلے 220، گوبھی 200، بھنڈی 300 اور شملہ مرچ 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ پھلوں کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں، کیلا 250 روپے درجن، سیب 600، پپیتا 500، آم 300، آڑو اور خوبانی 380، جبکہ گرما 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ دوسری جانب برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، مرغی کا گوشت 577 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 384 اور پرچون ریٹ 398 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد درجن انڈے 257 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ پیٹی کی قیمت 7,590 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے فوری ایکشن اور مؤثر پرائس کنٹرول میکانزم کا مطالبہ کیا ہے تاکہ روزمرہ زندگی میں کچھ آسانی پیدا ہو سکے۔