ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ: ہربنس پورہ کا رہائشی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء

07-13-2025

(لاہور نیوز) ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ، ہربنس پورہ لاہور کے رہائشی کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا۔

لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ کے رہائشی بلال حیدر کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں  نے مغوی پر تشدد کرتے ہوئے ویڈیوز اہلخانہ کو بھیجیں اور مغوی کی بازیابی کیلئے 2 کروڑ روپے تاوان مانگا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلال حیدر کو ہنی ٹریپ کر کے کشمور بلایا گیا تھا، تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔