کمپیوٹر لیبز منصوبہ بند، سکولوں و کالجوں میں 202 خواتین اساتذہ بیروزگار
07-13-2025
(لاہور نیوز) سرکاری سکولوں اور کالجوں میں یونیورسل سروس فنڈ کے کمپیوٹر لیبز پراجیکٹ بند ہونے سے 202 خواتین اساتذہ بیروزگار ہو گئیں، منصوبہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
سرکاری سکولوں اور کالجوں میں کمپیوٹر لیبز کا منصوبہ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے کہا گیا کہ پراجیکٹ کی مدت پوری ہو گئی ہے، یکم جولائی دو ہزار پچیس سے 202 خواتین اساتذہ کی خدمات بھی مزید درکار نہیں۔ منصوبے کیلئے خواتین ساتذہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں بھرتی کیا گیا تھا، متاثرہ لیڈی ٹیچرز کا کہنا ہے کہ عمر زیادہ ہونے کے باعث وہ نئی سرکاری نوکری کیلئے بھی اہل نہیں رہیں، وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ انہیں بے روزگاری سے بچایا جائے۔