ڈی آئی جی آپریشنز کا امام بارگاہ کا دورہ، سیکورٹی انتظاما ت کا جائزہ
07-13-2025
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے امام بارگاہ صدا حسین کا دورہ کیا اور روٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ امام بارگاہ صدا حسین پر 3 ایس پیز، 9 ڈی ایس پیز سکیورٹی امور کی نگرانی کر رہے ہیں، 28 ایس ایچ اوز، 138 اپر سب آرڈینیٹس سمیت 1540 کے قریب جوان تعینات ہیں. خواتین کی چیکنگ کیلئے 102 لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں، جلوس کے روٹ میں آنے والی 48 بلند عمارات پرسنائپرز تعینات کیے گئے، فول پروف سکیورٹی کیلئے واک تھروگیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرزسے شرکاء کی چیکنگ ہو رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے امام بارگاہ کے اطراف چھت پر لگائی گئی ڈیوٹی کا معائنہ بھی کیا، فیصل کامران نے پولیس افسران و اہلکاروں کوالرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عزاداروں کو تین درجاتی سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں جبکہ جلوسوں کے روٹ اور اوقات کار کی پابندی پر عملد درآمد بھی یقینی بنایا جائے۔