نوشین شاہ 70 روز تک ایک کمرے تک کیوں محدود رہیں؟ وجہ سامنے آگئی
07-13-2025
(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے شوبز انڈسٹری سے عارضی دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں نوشین شاہ نے شرکت کی اوراپنی صحتسمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ پروگرام کے میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ آپ 2 سالوں سے ڈراموں میں نظر نہیں آرہیں، جس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے کچھ حالات ٹھیک نہیں تھے، طبیعت ٹھیک نہیں تھی اس لیے ریکوری کے مراحل سے گزررہی تھی۔ اداکارہ نے بیمار ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے ذہنی طور پر تو بیمار ہوئی لیکن جسمانی طور پر بھی بیمار ہوئی، کھانے پینے اور روز مرہ کے کاموں میں دشواری کا سامنا تھا، میرے اندر عجیب سا ڈر و خوف پیدا ہوگیا تھا، 70 دن تک میں اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی تھی، مجھے کسی کی خوشی یا غم محسوس نہیں ہوتا تھا۔ نوشین شاہ نے مزید کہا کہ اب میں بالکل صحت یاب ہوگئی ہوں اور انڈسٹری میں دوبارہ کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔