لاہور میں 58 سالہ وکیل سمیت 2 افراد قتل

07-13-2025

(لاہور نیوز) باغبانپورہ کے علاقے میں فائرنگ سے 58 سالہ وکیل کو قتل کر دیا گیا جبکہ شفیق آباد میں 55 سالہ شخص کو قتل کرکے لاش ڈرم میں پھینک دی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جواد خان کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر قتل کیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ دوسری جانب شفیق آباد کے علاقے میں 55 سالہ شخص کی ڈرم سے لاش برآمد ہوئی ہے، نامعلوم ملزمان نے 55 سالہ اسرائیل کو قتل کر کےلاش ڈرم میں چھپائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اکیلا گھرمیں رہائش پذیر تھا، ملنے والی لاش 3 سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔