محکمہ صحت و آبادی میں تقرر و تبادلے، مختلف اضلاع میں نئی تعیناتیاں
07-12-2025
(ویب ڈیسک) محکمہ صحت و آبادی میں انتظامی بہتری اور کارکردگی میں اضافہ یقینی بنانے کے لئے افسران کے تقرر و تبادلے جاری کر دیئے گئے۔
مختلف اضلاع میں نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب حسن کا تبادلہ کر دیا گیا، محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈاکٹر محمد آصف خان کو سی ای او ہیلتھ لاہور تعینات کر دیا گیا، ڈاکٹر احسان غنی کو سی ای او ہیلتھ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا، ایم ایس مزنگ ہسپتال ڈاکٹر شہباز احمد کو بھی تبدیل کر دیا گیا، ڈاکٹر شہزاد احمد کو سی ای او ہیلتھ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد ثاقب کو بطور سی ای او ہیلتھ چنیوٹ کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا گیا، ڈاکٹر ثوبان ضیا کو سی ای او ہیلتھ ملتان تعینات کر دیا گیا، سی ای او ہیلتھ نارووال ڈاکٹر محمد شہباز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ نارووال ڈاکٹر شہباز کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔