ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گرفتار

07-12-2025

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کا موٹر سائیکل چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈولفن سکواڈ نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن  کے مطابق ڈیفنس ڈولفن نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے پیشہ ورموٹر سائیکل چورکو گرفتار کر لیا،ملزم نے ایک روز قبل شہری کی موٹر سائیکل چوری کی تھی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہورہا  ہے،ملزم سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ ملزم گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتا تھا، ملزم ماجو کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس بی کے حوالے کر دیا۔