لاہور کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے، 17 افسران تبدیل
07-12-2025
(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے، 17 افسران تبدیل کر دیئے گئے۔
سب انسپکٹر محمد ذکاء گجرپورہ سے رائیونڈ سٹی ایس ایچ او ، انسپکٹر وقار حسین رائیونڈ سٹی سے تھانہ گجرپورہ ، سب انسپکٹر عمران خان کو باغبانپورہ سے ہربنس پورہ ایس ایچ او تعینات کردیا گیا۔ انسپکٹرعاصم حمید تھانہ ہربنس پورہ سے تھانہ شفیق آباد ، سب انسپکٹر محمد رضوان خان ساندہ سے باغبانپورہ ایس ایچ او تعینات جبکہ انسپکٹر محمد شرجیل کو پولیس لائنز سے ساندہ کا نیا ایس ایچ او مقرر کردیا گیا۔ اس کے علاوہ سب انسپکٹر آصف جاوید تھانہ شفیق آباد سے تھانہ مناواں تبدیل، سب انسپکٹر آصف منصب تھانہ لیاقت آباد سے تھانہ باٹا پور ایس ایچ او تعینات، سب انسپکٹر محسن شہزاد کو پولیس لائنز سے لیاقت آباد ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر زاہد حسین ڈی آئی بی برانچ سے تھانہ شاد باغ ایس ایچ او تعینات، سب انسپکٹر نعمان زاہد سرور روڈ سے لوہاری گیٹ ایس ایچ او، سب انسپکٹر فراز علی لوہاری گیٹ سے سمن آباد کے نئے ایس ایچ او، سب انسپکٹر شاہد محمود کو پولیس لائنز سے تھانہ سرور روڈ ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے، سب انسپکٹر اسد شہزاد تھانہ سمن آباد سے اے آر ایف رپورٹ کریں گے۔ سب انسپکٹر انصر نواز کو تھانہ باٹا پور سے اے آر ایف رپورٹ کرنے کا حکم ملا ہے، انسپکٹر یاسر عباس مناواں سے اے آر ایف رپورٹ کریں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔