غازی آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
07-11-2025
(لاہور نیوز) غازی آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق 15 پر 2 موٹرسائیکل سواروں کے موبائل چھیننے کی کال موصول ہوئی، ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ کر کے بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو زاہد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ڈاکو ڈکیتی، چوری کے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ گرفتار زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، علاج معالجہ جاری ہے، مفرور ڈاکو کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔