ڈیفنس: بلی اور خرگوش کے قتل کی دھمکی پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج

07-11-2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پوش علاقے کی رہائشی خاتون کے خلاف خرگوش کی ہلاکت اور بلی کو مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈیفنس فیز 2 میں خاتون کے خلاف جانوروں پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انسٹاگرام پر خرگوش کی ہلاکت اور بلی کو مارنے کی دھمکی دی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور 20 سے زائد جانور بدترین حالت میں برآمد کرلیے جس میں سانپ، عقاب اور شکرا بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے خلاف درج مقدمے میں جانوروں کو بغیر اجازت رکھنے پر پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔ پولیس نے جانوروں کو تحویل میں لے کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا جبکہ خنسا بی بی نامی خاتون کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج کرلیا۔