لاہور: پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار
07-10-2025
(لاہور نیوز) ملت پارک پولیس نے خونی کھیل پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم وسیم کو خفیہ اطلاع پر نیشنل بینک کالونی سے گرفتار کیا گیا، ملزم وسیم سے قاتل ڈور کی 12 چرخیاں اور درجنوں پتنگیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم وسیم کیخلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔