محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کو بڑی چھوٹ دیدی
07-10-2025
(لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں 10 فیصد رعایت کر دی گئی۔
ایکسائز حکام کے مطابق 30 اگست تک رواں مالی سال کا ٹوکن ٹیکس ادا کرنے پر 10 فیصد ریلیف ملے گا۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ تاریخ کے بعد پورا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔