موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والے کم عمر کار ڈرائیور کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

07-09-2025

(لاہور نیوز) شاہدرہ میں موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والے کم عمر کار ڈرائیور کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا، عدالت نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس  نے کم عمر ڈرائیور حاشر عمر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا، پولیس حکام  نے کہا کہ ملزم کی عمر کا تعین اور ذہنی معائنہ کروانے کیلئے ٹیسٹ کروانے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم حاشر عمر کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ ملزم حاشر عمر کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی، وکیل  نے عدالت میں کہا کہ میرا مؤکل کم عمر ہے اس کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے تاہم ملزم حاشر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔