کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن، درجنوں وہیکلز تھانوں میں بند

07-08-2025

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1069 چالان کر دیئے۔

کم عمر ڈرائیورز کی 237 وہیکلز کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا، سی ٹی او  لاہور نے کہا  ہے کہ 127کم عمر ڈرائیورز کے والدین کو بلوا کر بیان حلفی بھی لیا گیا، ٹریفک وارڈنز ہر وقت سڑکوں پر چوکنا اور تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کو سڑک پر گاڑی نہیں چلانے دیں گے، والدین کو سمجھنا ہو گا کہ قانونی کارروائی سے بچوں کا ریکارڈ خراب نہ ہو جبکہ والدین بچوں کو اپنی اور دوسروں کی زندگیوں سے مت کھیلنے دیں۔