لیسکو کے 60 سے زائد فیڈرز ٹرپ، بجلی کی بندش سے شہری پریشان
07-08-2025
(لاہور نیوز) شہر میں ہونے والی بارش سے لیسکو کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے، بارش کے باعث لیسکو کے 60 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈرز ٹرپنگ ،ٹرانسفارمر خراب ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، بجلی کی بندش سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ خرابی دور کرکے بجلی کی سپلائی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔