لاہور: 6 ماہ میں مختلف و جوہات پر 66 افراد نے خودکشی کر لی

07-07-2025

(لاہور نیوز) شہر میں خودکشی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مختلف وجوہات پر 66 افراد نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 44 مرد اور 22 خواتین شامل ہیں، جنوری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 9 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، اسی طرح فروری میں خودکشی کے 11 واقعات میں 7 مرد اور 4 خواتین اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ مارچ میں خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 4 مرد اور 2 خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، اپریل میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 8 مرد اور 4 خواتین نے خود کشی کر لی۔ مئی میں خودکشی کے 17 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 13 مردوں اور 4 خواتین  نے اپنی جان لی جبکہ جون میں خودکشی کے 8 واقعات میں 3 مرد اور 5 خواتین نے جان گنوائی، یاد رہے کہ خودکشی واقعات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات کار فرما رہے ہیں۔