ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو تبدیل کر دیا گیا

07-07-2025

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو تبدیل کر دیا گیا۔

سرفراز ورک کو اسلام آباد ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کو ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرفراز ورک کو جلد نئی ذمہ داریاں سونپی جانےکا امکان ہے۔