دریائے راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری

07-07-2025

(لاہور نیوز) دریائے راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 9 جولائی کےدوران دریاؤں میں غیرمعمولی اضافےکاخدشہ ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے، صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سمیت واسا حکام کو ممکنہ صورتحال بارےالرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت کوالرٹ جاری کر دیا ہے، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا  کا کہنا تھا کہ متعلقہ انتظامیہ اور ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔