مون سون کے سپیل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، 84 عمارتیں غیرمحفوظ
07-07-2025
(لاہور نیوز) شہر میں غیرمحفوظ عمارتوں کی بھرمار ہو گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 84 غیر محفوظ عمارتوں کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں غیر محفوظ پرائیویٹ عمارتوں کی تعداد 69 ہے، مخدوش سرکاری عمارتوں کی تعداد 15 ہے، 68 غیر محفوظ عمارتیں گھریلو استعمال میں ہیں، 16 صنعتی استعمال میں ہیں۔ اس کے علاوہ ناقابل مرمت و بحالی والی خطرناک عمارتوں کی تعداد 32 ہے، قابل مرمت مخدوش عمارتوں کی تعداد 31 ہے، رہائش پذیر غیر محفوظ عمارتوں کی تعداد 53 ہے۔ رپورٹ کے مطابق خالی غیر محفوظ عمارتوں کی تعداد 18 ہے، کرائے پر استعمال ہونیوالی خطرناک عمارتوں کی تعداد 20 ہے۔ مالکانہ حیثیت پر مخدوش عمارتوں کی تعداد 46 ہے ،39 مخدوش عمارتوں کو خالی کروانے کیلئےفرسٹ نوٹسز جاری کئے گئے، 28 خطرناک عمارتوں کو خالی کروانے کیلئے سیکنڈ نوٹسز بھی جاری کیے، اخبارات میں اشتہارات سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔