بنگلا دیش کا دورہ، پاکستانی سکواڈ کا اعلان آج کئے جانے کا امکان
07-07-2025
(لاہور نیوز) دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔
دورہ بنگلا دیش کے لئے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں لگے گا، کھلاڑی کیمپ کے لئے کل رپورٹ کریں گے، قومی ٹیم دورہ بنگلا دیش پر تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو دائیں کندھے میں تکلیف کا سامنا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی بھی انجری کے باعث سکواڈ میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔