افغان کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے باہمی سیریز کے بجائے سہ ملکی سیریز کی تصدیق
07-07-2025
(لاہور نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف باہمی سیریز کے بجائے سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میر وائس اشرف نے کہا پاکستان نے تجویز دی کہ دو طرفہ سیریز میں ایک اور ٹیم یو اے ای کو شامل کیا جائے۔ میر وائس اشرف کا مزید کہنا تھا کہ تین ملکی سیریز سے ایشیا کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی، ہم بھی چاہتے ہیں ایشیا کپ کیلئے بہترین تیاری ہو۔