چوہنگ: شہادت امام حسینؓ کانفرنس کا انعقاد
07-05-2025
(لاہور نیوز) چوہنگ میں محفلِ ذکر سید الشہداء، حضرت سیدنا امام حسینؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
محفل میں حافظ محمد اویس قادری نے تلاوت قرآن پاک کی، نعت خواں زین علی سلطانی اور نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت عابد حسین نے ا نجام دیئے۔ خطیب تاجدار حافظ آباد بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی ،علامہ احسن اویس مصطفوی نے خطاب فرمایا جبکہ پیر سید محمد رضا حیدر بخاری القادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیدآباد شریف چوہنگ نے بھی شرکت کی۔