9 محرم الحرام: لاہور میں جلوس عقیدت و احترام سے نکالے جا رہے ہیں
07-05-2025
(لاہور نیوز) نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے آج 9 محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت ملک بھر میں جلوس عقیدت و احترام سے نکالے جارہے ہیں، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں اہم مقامات، مجالس اور جلوسوں میں خصوصی ریسکیو ٹیمیں متعین کی گئی ہیں جبکہ تمام خصوصی مقامات پر ریسکیو ایمرجنسی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں تاہم سیکیورٹی بھی فول پروف فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جلوسوں اور مجالس میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، نویں محرم الحرام کی مناسبت سے ملک بھر میں صفائی آپریشن بھی جاری ہے، مجالس اور جلوس کے راستوں پر ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔