6 لاکھ رابری کا ڈراپ سین، 15 پر کال کرنیوالا ہی ماسٹر مائنڈنکلا

07-04-2025

(لاہور نیوز) تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر ہونیوالی 6 لاکھ رابری کا ڈراپ سین ہوگیا، 15پر کال کرنے والا واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، پولیس نے ملزم (15 کالر) کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم  نے 6 لاکھ کی رقم خرد برد کرنے کیلئے رابری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، وقاص گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ بینک میں جمع کرانے کیلئے دیئے تھے، ملزم  نے رقم کو قبرستان میں چُھپا دیا اور جھوٹی کال کر کے روڈ رابری کا ڈرامہ کیا۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ مغلپورہ پولیس  نے فوٹیج کے ذریعے ملزم کو 24 گھنٹے سے پہلے گرفتار کیا، ملزم سے 6 لاکھ روپے نقدی کی رقم جو قبرستان میں چھپائی تھی، وہ برآمد کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص پر مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس پی سول لائنز  نے ایس ایچ او مغلپورہ اور ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔