وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں ڈیجیٹل نظام کا آغاز
07-04-2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں ڈیجیٹل سسٹم کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد شفافیت، قیمتوں کی نگرانی اور منڈی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
سیکرٹری پرائس کنٹرول نے ماہ نومبر تک کاچھا سبزی و فروٹ منڈی کو ماڈل بنانے کیلئے خبردار کر دیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات ایل ڈبلیو ایم سی کے سپرد کر دیئے۔ ادھر سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا، ڈی جی پامرا طارق بسرا نے محکمانہ امور اور جاری پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ہدایت کی کہ محکمے کے ریونیو اہداف میں اضافے کیلئے آؤٹ سورسنگ ماڈل کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول نے مارکیٹ کمیٹیوں کے سالانہ اہداف پورے نہ ہونے پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا، افسران و عملے کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پیام کو ٹریننگ ماڈیولز فوری تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔