باغبانپورہ : تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق

07-04-2025

(لاہور نیوز) ٹریفک حادثے میں 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، داتا دربار کے علاقہ میں بے ہوشی حالت میں ملنے والا 55 سالہ شخص دم توڑ گیا۔

ایدھی ترجمان نے بتایا کہ باغبانپورہ ، قائد اعظم انٹرچینج کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، نوجوان روڈ کراس کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں آ گیا ، شناخت عبداللہ ولد زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری طرف داتا دربار کے علاقہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 55 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔