ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائیڈ
07-03-2025
(لاہور نیوز) ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان نیٹ بال ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں جاپان کو 39-64 شکست دے دی، پاکستان نیٹ بال ٹیم کل فائنل مقابلہ ما لدیپ یا چائنیز ٹائپی کے خلاف جمعہ کو کھیلے گا۔ پاکستان نیٹ بال ٹیم ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ میں تمام میچز جیتی ہے۔