اقدام خودکشی: 3 مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 3 افراد ہسپتال داخل

07-02-2025

(لاہور نیوز) شہر میں اقدام خودکشی کے 3 مختلف واقعات رونما ہوئے، لڑکی سمیت 3 افراد ہسپتال پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق شیرا کوٹ میں واقع ہوٹل میں مقیم جھنگ کے رہائشی نے زہریلی گولیاں کھا لیں، 28 سالہ فاروق کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی طرح چوکی پنجاب سوسائٹی، پاک ٹاؤن کے رہائشی 26 سالہ نعیم  نے زہریلی گولیاں کھائیں ممتاثرہ نوجوان کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سبزہ زار کے علاقہ حسن ٹاؤن کی رہائشی 18 سالہ علیشہ نے زہریلی گولیاں نگل لیں، متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ اقدام خودکشی کے تینوں واقعات گھریلو تنازعات کا نتیجہ ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔