ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کم از کم دو بار ٹکرائیں گے

07-02-2025

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کا آغاز 5 ستمبر سے ہونے کا امکان ہے، پاکستان اور بھارت دو بار آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو ہوگا، ایونٹ میں کم سے کم دو بار پاک بھارت مقابلہ ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مقابلہ گروپ سٹیج اور دوسرا سپر فور سٹیج میں ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 14 ستمبر کو ہوسکتا ہے۔ ایشیا کپ 2025 کا فائنل 21 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 2025 کیلئے 17 دن کی ونڈو فائنل کی گئی ہے۔