شاہدرہ:سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

07-02-2025

(لاہور نیوز) شاہدرہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

ذرائع  کے مطابق سی سی ڈی اہلکار ملزم طاہر کو ریکوری کے لئے لے کر گئے،زیر حراست ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر زیر حراست ملزم زخمی حالت میں پایا گیا،زیر حراست ملزم طاہر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ سی سی ڈی حکام  کے مطابق  ہسپتال منتقلی کے دوران زیر حراست ملزم دم توڑ گیا، ہلاک ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے فرار ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی،پولیس نے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔