ہونڈا اٹلس نے موٹرسائیکلیں مزید مہنگی کر دیں
07-02-2025
(لاہور نیوز) سستی سواری جیب پر بھاری ہو گئی، ہونڈا اٹلس لمیٹڈ نے اپنی بائیکس کی قیمتیں 2,000 سے 6,000 روپے فی یونٹ تک بڑھا دی ہیں۔
موٹرسائیکل ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اضافہ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل انجن کی درآمد پر ایک فیصد کاربن لیوی عائد کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ہونڈا کی سی ڈی 70 کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح ہونڈا کی سی ڈی 70 ’ڈریم‘ کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ ہونڈا ’پرائڈر‘ کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت دو لاکھ 11 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے، ہونڈا کی سی جی 125 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت دو لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ ہونڈا 150 کی قیمت 6 ہزار روپے بڑھ گئی ہے اور اس کی نئی قیمت چار لاکھ 99 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے۔