محکمہ ایجوکیشن کی 14 ہزار ایجوکیٹرز کی جلد مستقلی کی یقین دہانی

07-01-2025

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن کا چودہ ہزار ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

کمیٹی نے 14 ہزار ایجوکیٹرز کی جلد مستقلی کی یقین دہانی کرا دی، اجلاس میں پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے بھی شرکت کی۔ مذکورہ اساتذہ میں 3 ہزار اے ای اوز بھی شامل ہیں، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بغیرپی پی ایس سی امتحان کے مستقلی کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائیگی۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی یو کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم کا ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے اقدامات احسن اقدام ہے۔