پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس عائد، ڈی سی ریٹس میں اضافہ

07-01-2025

(لاہور نیوز) لاہور سمیت صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس عائد کر دیا گیا، جائیداد کی منتقلی پر سالانہ ڈی سی ریٹس میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی پراپرٹی ریٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، فروخت کنندہ جائیداد کی فروخت پر وفاقی ساڑھے 4 فیصد ٹیکس ادا کرے گا۔ خریدار پراپرٹی کی خریداری پر ڈیڑھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرے گا، آج سے شہری نئے پراپرٹی ریٹس کے مطابق جائیداد منتقل کروائیں گے۔