کسٹمز نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کی ویگو گاڑی پکڑ لی
07-01-2025
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری کی ویگو گاڑی کسٹمز حکام نے پکڑ لی۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری نے کسٹمزحکام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عدالت نے درخواست پر کسٹمز حکام سے 3 جولائی کو جواب طلب کرلیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا صوبائی نائب صدر ہے، کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں لیا، عدالت کسٹم حکام کو ویگو ڈالہ واپس کرنے کا حکم دے۔