بارش سے بجلی فراہمی معطل: لیسکو نے ایمرجنسی نافذ کر دی

06-29-2025

(لاہور نیوز) موسلا دھار بارش سے بجلی فراہمی معطل، لیسکو نے ایمرجنسی نافذ کر دی۔

چیف لیسکو رمضان بٹ مانیٹرنگ کیلئے پی ڈی سی آفس پہنچ گئے۔ چیف لیسکو کا کہنا تھا کہ بارش سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن کالا شاہ کاکو اور بند روڈ بند ہو ئے تھے، ہمارا 132 کے وی سسٹم متاثر ہوا، این ٹی ڈی سی سسٹم بحال ہو گیا ہے، تمام متاثرہ گرڈ سٹیشن بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں، کچھ دیر میں لیسکو کا نظام سٹریم لائن ہو جائیگا۔ انہوں  نے مزید کہا کہ سامان یا سٹاف کی کمی نہیں ہے، بجلی مکمل بحالی تک پی ڈی سی موجود رہوں گا ،صارفین کو بجلی کی بحالی میری اولین ترجیح ہے۔