گیس بم گرانے کی تیاری، یکم جولائی سےقیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

06-29-2025

(ویب ڈیسک) یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس سلسلے میں اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کے لئے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا۔گھریلو صارفین (سلیب ریٹ)، روٹی تنور، کمرشل، جنرل انڈسٹری (کیپٹیو)، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔ حکومت نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھا ئی ہیں جبکہ گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہوگا۔