لاہور میں شدید طوفان اور موسلادھار بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا

06-29-2025

(لاہورنیوز) لاہور اور گردونواح میں شدید طوفان و موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، مال روڈ، شادمان، گلبرگ، سکیم، موڑ، مغلپورہ، دھرمپورہ، ایئرپورٹ، یتیم خانہ، علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ، مصطفیٰ ٹاؤن اور مسلم ٹاؤن میں شدید بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر میں تیز آندھی اور بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا، لیسکو کے 178 فیڈرز ٹرپ کر گئے، اکثر علاقوں میں بجلی فراہمی بند ہوگئی۔