حرا مانی کی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،عوام نے اداکار ہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

06-29-2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ ،ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ان کے لباس پر اعتراض اُٹھایا جا رہا ہے۔

حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں اور اس بار وجہ ان کی ایک ویڈیوہے،اس ویڈیو میں حرا مانی کو گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے آئینے کے سامنے رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رقص کے دوران ان کا لباس بے ترتیب ہوجاتا ہے لیکن انھوں نے ویڈیو ریکارڈ کرنا جاری رکھاجسےسوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی۔ایک صارف نے لکھا کہ جب مقبولیت کا گراف گرتا چلا جا رہا ہو تو یہ سب کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ سب کچھ صرف ویوز کے لیےہے۔ ایک اورنے طنز کیا کہ یہ سب آنٹیاں اب عجیب حرکتیں کرنے لگی ہیں۔حرا مانی نے اس تنقید کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا، لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہیں اپنے انداز یا سوشل میڈیا سرگرمیوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔