جنگ کے دوران بھارتیوں نے ڈی ایم میں گندی گالیاں دیں: امر خان
06-29-2025
(ویب ڈیسک) اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتیوں نے ڈی ایم میں گندی گالیاں دیں، نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور تصاویر بھیجیں اگر وہ سب دکھا دوں تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کتنے یہ جاہل لوگ ہیں۔
ایک پوڈپوسٹ میں اداکارہ امر خان نے پاکستان اور بھارت جنگ کے دوران بھارتیوں کی جانب سے انسٹاگرام پر بھیجے گئے میسجز اور تبصروں پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتیوں نے مجھے ڈی ایم میں کیا کیا بھیجا بتا نہیں سکتی اور نہ ہی کبھی میں نے اس پر پوسٹ کی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بھارتیوں نے مجھے ڈی ایم میں گندی گالیاں دیں، نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور تصاویر بھیجیں اگر وہ دکھا دوں تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کتنے یہ جاہل لوگ ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ چند لوگ ہیں جو انتہا پسند ہیں اور ان کا ایجنڈا ہے۔ پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلمی پوسٹرز سے تصاویر ہٹانے سے متعلق سوال پر امر خان کا کہنا تھاکہ ’یہ فنی اور بچگانہ حرکت ہے‘۔