سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی
06-27-2025
(لاہورنیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہوگیا، مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا۔صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے کمی سے 3 لاکھ 925 روپے کی سطح پر آگئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر کمی کے بعد 3290 ڈالر پر آگیا۔