پنجاب کے 6 محکموں کے سیکرٹریز کو جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کا اضافی چارج مل گیا

06-26-2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے 6 محکموں کے سیکرٹریز کو جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کا اضافی چارج مل گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رفاقت علی کو سیکرٹری پی این ڈی جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ ڈاکٹر احمدجاوید قاضی کو جنوبی پنجاب کے ہوم سیکرٹری، نورالامین مینگل کو سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب، مدثر ریاض ملک کو سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب، غلام فرید کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب کااضافی چارج دے دیا گیا۔